6 اپریل 2026 - 16:16
مآخذ: ابنا
حیفا پر ایرانی میزائل حملہ، 4 افراد ہلاک

مقبوضہ فلسطین کے شہر حیفا میں ایران کے مبینہ میزائل حملے کے نتیجے میں چار افراد ہلاک ہونے کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔

اہل بیت نیوز ایجنسی ابنا کی رپورٹ کے مطابق،مقبوضہ فلسطین کے شہر حیفا میں ایران کے مبینہ میزائل حملے کے نتیجے میں چار افراد ہلاک ہونے کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔

عبرانی میڈیا ذرائع کے مطابق اس حملے کے بعد ملبے تلے دبے افراد کو نکالا گیا، جن میں سے چار کی ہلاکت کی تصدیق کی گئی ہے۔ رپورٹس کے مطابق یہ حملہ گزشتہ روز کیا گیا تھا جس کے بعد ریسکیو کارروائیاں جاری رہیں۔

صہیونی ذرائع نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ حملے کے نتیجے میں جانی نقصان ہوا، تاہم مزید تفصیلات تاحال سامنے نہیں آئی ہیں۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha